Our Products
Our Products

بورڈ آف ڈائریکٹرز

بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارف

جناب طارق معین نے اپنے 30 سال سے زیادہ عرصے پر محیط پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز مالیاتی شعبے میں سب سے بڑی علاقائی آڈٹ فرم رجٹر یوشر اینڈ وائنبرگ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس، مانٹریال، کینیڈا سے کیا۔ 1987 ء میں انہوں نے جیوش جنرل ہاسپٹل (میک گِل یونیورسٹی) میں فنانشل کنٹرولر کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھالیں۔ 1993 ء میں سعودی عرب آگئے جہاں انہوں نے موارید ٹریڈنگ کمپنی (سعودی شاہی خاندان کی ملکیت) میں گروپ چیف فنانشل آفیسر کے عہدے پر کام کیا ۔ موارید گروپ سعودی عرب میں فارماسیوٹیکل اور کنزیومر پروڈکٹس کے بڑے اور ممتاز فنچائزز کی نمائندگی کرتا ہے جن میں جی ایس کے، اےونٹس، پی اینڈ جی، ایلی للی، کے علاوہ پیزا ہٹ، ریولان، ایسٹی لاؤڈرجیسے نام شامل ہیں۔ 1999ء میں انہوں نے آرگانون (اب میرک اینڈ کو انکارپوریٹیڈ یو ایس اے کا حصہ ہے) میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد وہ ارگانون پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سےپاکستان منتقل ہوگئے ۔ بعد ازاں سعودی عرب کی ذمے داریاں بھی جناب طارق خان کے سپرد کردی گئیں اور وہ پاکستان اور سعودی عرب ، دونوں ملکوں کے لیے کمپنی کے ایم ڈی رہے۔

 

جناب طارق خان کونکورڈیا یونیورسٹی، مونٹریال کینیڈا کے گریجویٹ ہیں ، انہوں نے میک گِل یونیورسٹی سے پبلک اکاؤنٹ ٹینسی میں پوسٹ گریجویشن ڈپلوما کیا ہے۔ وہ اونٹاریو، کینیڈا سے سرٹیفائڈ منیجمنٹ اکاؤنٹینٹ اور کیلے فورنیا، امریکا سے سرٹیفائڈ پبلک اکاؤنٹینٹ ہیں ۔ علاوہ ازیں وہ کراچی میں نیدرلینڈ کے اعزازی کونسل جنرل، ورلڈ فیڈیریشن آف کونسلز ، برسلز کے پاکستان چیپٹر کے سیکریٹری جنرل، پاکستان سری لنکا بزنس فورم کے سابق صدر اور سابق امریکی صدر بارک اوباما کی تحریک پرمسلم دنیا کےانٹرپرینیورز کے اشتراک سے تشکیل پانے والی اسپین انسٹی ٹیوٹ(یو ایس اے) پارٹنرز فار نیو بگننگ پروگرام (پی این بی) کے ممبر بھی ہیں ، جس کا مقصد ملازمت کے 5 لاکھ مواقع پیدا کرنا ہے۔

جناب نوید عابد خان فنانشل سیکٹر، انوسٹمنٹ بینکنگ اور کارپوریٹ فنانس کے شعبوں میں پاکستان اور بیرون ملک کام کا 30 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ دنیا کے ایک سب سے بڑے مالیاتی ادارے بینک آف امریکا میں نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد پاکستان آئے اور اے بی این ایمرو بینک پاکستان میں پہلے کارپوریٹ اینڈ انوسٹمنٹ بینکنگ کے سربراہ اور بعد میں چیف ایگزیکیٹیو آفیسر کی حیثیت سے کام کیا ۔ جناب نوید عابد خان فیصل بینک کے صدر اور سی ای او رہ چکے ہیں اور روٹری کلب آف کراچی اور اوور سیز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آو آئی سی سی آئی) کے صدر کے عہدوں پر بھی کام کرچکے ہیں۔ اس وقت وہ شرمین خان میموریل فاؤنڈیشن کے سی ای اور اور بورڈ ممبر کے علاوہ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینرینگ ورکس ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم اور دبئی اسلامک بینک کے کے بورڈ ممبر کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

جناب نوید عابد خان نے کیلی اسکول آف بزنس، انڈیانا یونیورسٹی ، یو ایس اے سے بیچلر ڈگری اور بٹلر یونی ورسٹی، انڈیا پولِس سے ایم بی کی سند حاصل کی ہے۔

جناب محمد عارف میاں او بی ایس پاکستان پرائیویٹ لمیٹیڈ میں گروپ چیف فنانشل آفیسر ہیں۔انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغازلندن میں بگ فور آڈٹ فرم سے کیا جس کے بعد ہانگ کانگ اور مشرق وسطیٰ میں بی سی سی آئی کے لیے خدمات انجام دیں ۔ ترقی کے راستے پر اگے بڑھتے ہوئے انہوں نے نیشل کمرشل بینک، سعودی عرب میں فنانشل کنٹرولر – ٹریژری کے عہدے پر کام کیا جس کے بعد سوٹومئیر بینک کینیڈا میں چیف اکاؤنٹینٹ اینڈ کنٹرولر رہے۔ وہ کینیڈین ڈِیری ویٹیوز کلیرنگ کاپوریشن (سی ڈی سی سی/مونٹریال ڈی ریویٹیوز ایکسچینج) میں ڈائریکٹر رِکس منیجمنٹ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

 

کیریر میں آگے بڑھتے ہوئے انہوں نے سی آئی بی سی ٹریژری بیلنس شیٹ منیجمنٹ گروپ کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر کی ذمے داریا انجام دیں۔ جناب محمد عارف میاں انوسٹمنٹ انڈسٹری ریگولیٹری آرگنائزیشن کینیڈا (آئی آئی آر او سی/ آئی ڈی)، سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس سی سی پی) اور عسکری بینک لمیٹڈ جیسے قابلِ ذکر اداروں میں بھی کام کر چکے ہیں۔ او بی ایس پاکستان میں شمولیت سے پہلے وہ اے ایم ایسو سی ایٹس سی پی ایزپروفیشنل کارپوریشن میں چیف ایگزیکیٹیو کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

جناب کامران نشاظ سند یافتہ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہیں اور اس وقت ایم اینڈ پی پاکستان میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اے جی پی کے ڈائریکٹر کے علاوہ وہ اے بی ایل ایسسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ، بوریوجین پرائیویٹ لمیٹڈ اور سان کے بورڈ ممبر ہیں اور ایم اینڈ پی ایکسپریس لاجسٹکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ(سابقہ او سی ایس پاکستان پرائیویٹ) لمیٹڈ، ٹیک سِرٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ٹیک سِرٹ ٹیکنا لوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، او سی ایس روڈ اینڈ ریل کارگو (پرائیویٹ) لمیٹڈ، لوجکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ویری بیسٹ برانڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

 

جناب کامران نشاط مختلف اور متنوع تجربے کے حامل ہیں جس میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان کی اکاؤنٹنگ اینڈ آڈٹنگ کمیٹی (ساؤتھ) کے ممبر، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان کی ٹیکنا لوجی کمیٹی کے ممبر، مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبر، امریکن بزنس کونسل کی فنانس اینڈ ٹیکس کمیٹی کے چیر مین،1997 ءسے 1999 ء تک،سیدات حیدر مرشد ایسو سی ایٹس (پرایویٹ) لمیٹڈ میں سینیر مینجر، 1997 ء میں ایم آئی ایم اے میں گروپ فنانشل کنٹرولر، داؤد ہرکولیس کیمیکلز لمیٹڈ میں جنرل مینجر، 1988 ء سے 1996 ء تک سنٹرل کاٹن ملز لمیٹڈ میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر اور الغازی ٹریکٹرز میں مینجر فنانس کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جناب محمد یار ہیراج کارپوریٹ فنانس، انوسٹمنٹ بینکنگ، پرنسپل انویسٹمنٹ اور ایسسٹ مینجمنٹ کا 15 سال سے زیادہ کاتجربے رکھتے ہیں۔ وہ امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں دنیا کے اہم انوسٹمنٹ بینکوں اور مالیاتی اداروں میں کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے نیو یارک میں سالومن ا سمتھ بارنی سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا سفر شروع کیا جس کے بعد وہ لندن میں سٹی گروپ کے فناشل اسپانسرز گروپ میں چلے گئے جہاں ممتاز پرائیویٹ ایکوٹی فرمز کی خدمات کی ذمے داریاں ان کے سپرد تھیں۔ 2012 ء میں ابوظہبی گروپ میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے انہوں نے پانچ سال جے۔ پی۔ مورگن اور اسکوٹیا کیپیٹل میں خدمات انجام دیں۔ اس دوران انہوں نے امیریکا، اور کینیڈا سمیت فورچیون 500 کمپنیوں اور اسپانسرز کو انضمام، حصول اور سرمائے کی مارکیٹ میں فنڈز کے حصول کے امکانات پر مشاورت فراہم کی۔

 

جناب محمدیار ہیراج نےمیک گِل یونیورسٹی سے اکنامکس میں بی اے اور یل اسکول آف مینجمنٹ سے ایم بی اے کیا ہے۔

محترمہ نصرت منشی جولائی 2009 ء سے اے جی پی کی مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں جنھوں نے زیادہ مستحکم اور بڑے ہم عصر وں کے درمیان، کارکردگی اور منافع بخش طو پر کمپنی کی حیثیت کو پختہ کیا ہے۔ پروڈکشن، آپریشنل ایفیشینسی،سیلز اور منافع میں فی کس نتیجہ خیزی کے لحاظ سے اے جی پی اس صنعت میں موجود بہترین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ مشکل حالات اور افراطِ زرکے باوجود کمپنی نے ان کی زیرِ قیادت کارکردگی کے بہتر تناسب کے ذریعے پائیدارنموحاصل کی ہے۔ 2014 ء میں ملکیت کی تبدیلی کے نازک مرحلے میں انہوں نے کمپنی کے معاملات کو خوبی سے سنبھالا جس کے بعد کمپنی وسیع تر نئے افق اور نئے شیئر ہولڈرز کے تعاون سے پہلے سے زیادہ مستحکم ہو کر ابھری۔

 

2009 ء میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے سے پہلے محترمہ نصرت منشی نے 2007 ء میں ڈائریکٹر فنانس، انفارمیشن سسٹمز اور ایچ آر کی حیثیت سے اے جی پی میں شمولیت اختیار کی ۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے بی بی اے (آنرز)/ایم بی اے کیا ۔ وہ ٹریژری، کارپوریٹ اینڈ کریڈٹ میں دس سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں اوراے جی پی میں شمولیت سے پہلے ایچ ایس بی سی ، پاکستان کی ریجنل کارپوریٹ ہیڈ رہ چکی ہیں۔ انہوں نے ایچ ایس بی سی کینیڈا میں بھی خدمات انجام دی ہیں اور کوئنز یونیورسٹی ، کینیڈاسے بھی ایم بی اے کی سند حاصل کی ہے۔

جناب محمد ارسلان باٹلہ او بی ایس میں ڈائریکٹر فنانس ہیں۔وہ فارماسیوٹیکل کے شعبے میں 15 سال سے زیادہ عرصے کا تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز سانتے میں اسسٹنٹ مینجر کی حیثیت سے کیا جس کے بعد انہوں نے فلپس پاکستان میں مینجر فنانس اینڈ اکاؤنٹس کی خدمات انجام دیں۔

 

او بی ایس پاکستان میں شامل ہونے سے پہلے وہ ایک ممتاز مقامی فارماسیوٹیکل کمپنی میں جنرل مینجرفنانس کے طورپر کام کرچکے ہیں۔