Our Products
Our Products

وِژَن اور مِشن

ہمارا وِژَن

معیار اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل اے جی پی کے وژن کی بنیاد ہے۔ہمارے پاس موجود وسائل اورلوگ پوری تندہی کے ساتھ صارفین کو معیاری مصنوعات اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مستعد اور کوشاں رہتے ہیں۔

ملازمین کی عزت، نہایت محتاط کوالٹی کنٹرول اور دستیاب وسائل کا بہترین استعمال اور صحت کی نگہداشت کے شعبے میں قائدانہ حیثیت کو برقرار رکھنا ہمارے لیے نہایت اہم ہے تاکہ مارکیٹنگ میں کاروباری اخلاقیات پر عمل پیرا رہتے ہوئے ہمارے کاروبار کو مزید وسعت اور فروغ حاصل ہو۔ہم اپنی اس سماجی ذمے داری سے آگاہ ہیں کہ اپنے صارفین، عملے اور جس معاشرے میں ہم بستے ہیں اس کے لوگوں کا معیار زندگی بہتربنایا جائے؛ اے جی پی میں اٹھنے والا ہمارا ہر قدم پہلے سے زیادہ صحت مند زندگی کی سمت ہے کیوں کہ ہم اپنے اس قول کے پاسدار ہیں کہ ـ ہم زندگی کی قدر کرتے ہیں۔

مِشن

دستیاب وسائل کا موثراستعمال ، کاروباری اخلاقیات کی پاسداری، بین الاقوامی معیارکی حامل مصنوعات کی تیاری اور فراہمی جو ہمارے صارفین، ملازمین اور شیئر ہولڈرز کے لیے قدر و قیمت کی محرک ہو اور کمپنی اور اس کی مصنوعات کے مقام اور امیج میں اضافہ کرے۔