جناب کامران ناصر انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انگلینڈ اینڈ ویلز (ICAEW) سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس یوکے سے ایک چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹ بھی ہیں۔ جناب کامران ناصر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گوورننس سے سرٹیفکیٹ یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔
جناب کامران ناصر او بی ایس گروپ کی ہولڈنگ کمپنی او بی ایس ہیلتھ کیئر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو ہیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں گروپ کے تمام اداروں کے کاروباری امور کی نگرانی کرنا شامل ہے جس میں گروپ کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط بنانا اور توسیع دینا شامل ہے۔ وہ گروپ کے پرنسپلز کے ساتھ تعلقات کا بھی انتظام کرتے ہیں جس میں فارچیون 500 فارماسیوٹیکل کمپنیاں جانسن اینڈ جانسن، سینڈوز، بائر اور فائزر شامل ہیں۔
جناب کامران ناصر نے مالیاتی شعبے اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں مختلف اعلیٰ سطحی عہدوں پر فائز رہے۔ جن میں سب سے زیادہ قابل ذکر جے ایس گلوبل کیپیٹل لمیٹڈ کا ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک سی ای او رہنا تھا جس کے دوران کمپنی نے ان کی قیادت میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ کے پی ایم جی سے بھی وابستہ رہے جہاں وہ بنیادی طور پر مالیاتی شعبے کے اداروں، خاص طور پر معروف کمرشل بینکوں کے آڈٹ میں شامل تھے۔
جناب کامران ناصر ایک اسٹریٹیجسٹ اور چینج منیجمنٹ چیمپیئن ہونے کے علاوہ اپنے ساتھ کیپیٹل مارکیٹس/انویسٹمنٹ بینکنگ کے ساتھ ساتھ پیچیدہ مالیاتی معاملات سنبھالنے کا بھرپور تجربہ لے کر آئے ہیں۔ ان کا انویسٹمنٹ بینکنگ کا تجربہ کمپنیوں کو انضمام اور خریداری کے بارے میں مشورہ دینے سے لے کرتقسیم ، ڈیٹ ریزنگ، ری پروفائلنگ ، بشمول کمپنیوں کو پبلک میں لے جانے تک وسیع ہے۔ کیپیٹل مارکیٹس کی جانب، انہوں نے سیکڑوں ملین ڈالرز بطور پورٹ فولیو انویسٹمنٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
جناب کمال ناصر خصوصی موضوعات سے لے کر الیکٹرانک/پرنٹ میڈیا پر پاکستان کیپیٹل مارکیٹس/اکانومی تک کا احاطہ کرنے والی بہت سی عوامی/تجارتی تقریری تقریبات میں ایک نمایاں مقرر بھی رہے ہیں۔ انھیں گلوبل فنڈ مینیجرز کے ساتھ منسلک ہونے کا وسیع تجربہ ہے اور انھوں نے پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کی نمائش کے لیے لندن، نیویارک، مشرق وسطیٰ، سنگاپور اور ہانگ کانگ سمیت تمام عالمی مالیاتی مراکز میں مختلف روڈ شوز کا انعقاد کیا۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان/ وزارتِخزانہ اور پاسکتان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ کی گئی بے مثال کوششوں کے ساتھ ملک کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی حیثیت دوبارہ حاصل کرنے میں مدد دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایک مقرر کی حیثیت سے وہ معاشی ماحول، سیکیورٹی اور پاکستان کی پیش کردہ زبردست صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے غیر ملکی فنڈ مینیجرز کے سامنے پاکستانی بیانیہ پیش کرنے میں سب سے آگے رہے ہیں۔ اپنے متنوع تجربے کی وجہ سے، انھیں پاکستان میں اپیکس اور فرنٹ لائن ریگولیٹری باڈیز کی طرف سے معمول کے مطابق متعدد تکنیکی اور خصوصی پالیسی معاملات پر غور و خوض کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔
جناب محمد کامران مرزمالیاتی منڈیوں کا 14 سال سے زیاد ہ کا تجربہ اپنے ساتھ لائے ہیں جو بنیادی طور پر سیل سائیڈ اور بائی سائیڈ انویسٹمنٹ ایڈوائزری پر مرکوز ہے۔ 2018 میں او بی ایس گروپ میں شمولیت سے قبل ، وہ بطور ایگزیکٹیووائس پریزیڈنٹ اور ہیڈ آف انویسٹمنٹ بینکنگ گروپ جے ایس بینک لمیٹڈ کا حصہ تھے جہاں وہ فارما سیوٹیکلز، مائیکرو فنانس، لاجسٹکس، مالیاتی اور صنعتی شعبوں پر ارتکاز کے ساتھ ادغامات،خریداریوں، فروخت کاریوں، مائیکرو فنانس ڈیٹ اینڈ ایکویٹی مارکیٹ ٹرانزیکشنز پر کاروباری اداروں کو مشاورت فراہم کیا کرتے تھے۔
انہوں نے 2007 میں جے ایس بینک میں ایک اینالسٹ کے طور پر شمولیت اختیار کی اور اپنی کاروباری سوچ اورفعالیت کے ذریعے اعلیٰ کارکردگی پیش کرنے کے لیے فرنچائز کو چلانے کی صلاحیت کی وجہ سے ، وہ بہت ہی کم وقت میں ہیڈ آف انویسٹمنٹ بینکنگ کے عہدے پر فائز ہوگئے۔ جے ایس بینک میں شمولیت سے قبل ، پروجیکٹس مینجمنٹ ایگزیکٹیوکی حیثیت سے ان کی ایک ٹیلی کام کمپنی کے ساتھ ایک مختصر مدتی وابستگی رہی۔
وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر ہیں اور فی الحال اے جی پی لمیٹڈ ، او بی ایس ہیلتھ کیئر (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، ایسپن(Aspin) فارما (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، ہوم میڈکس (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، او بی ایس اے جی پی (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور OBS گروپ کی دیگر کمپنیوں کے بورڈ ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی لسٹنگ کمیٹی کے ماہرین کے پینل پر بھی رہ چکے ہیں۔
انہوں نے گولڈ میڈل کے ساتھ کامرس میں انڈرگریجویٹ ڈگری حاصل کی ہے اور وہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) سے ایم بی اے گریجویٹ ہیں۔
جناب محمود یار ہراج کو پرائیویٹ ایکویٹی ، پرنسپل انویسٹمنٹس اورانویسٹمنٹ بینکنگ میں 19 سال سے زیادہ کا پیشہ ورانہ تجربہ ہے۔ وہ ایک نمایاں پرائیویٹ ایکویٹی فرم ، بالتورو کیپیٹل میں ایک بانی پارٹنر اور انویسٹمنٹ کمیٹی کے ممبر ہیں۔
بالتورو سے قبل ، وہ بینک الفلاح میں پرنسپل انویسٹمنٹ کے سربراہ تھے اور انویسٹمنٹ کمیٹیز اور مختلف پورٹ فولیو کمپنیز کے بورڈ پر نمائندگی کے ساتھ ظہبی گروپ نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ جناب محمود یار ہراج امریکا ، برطانیہ اور کینیڈا میں معروف عالمی مالیاتی اداروں اورانویسٹمنٹ بینکس میں کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز نیویارک میں سالومن اسمتھ بارنی (سٹی گروپ) کے سرمایہ کاری بینکنگ ڈویژن میں کیا تھا۔ اس کے بعد وہ سٹی گروپ کے فنانشل اسپانسرز گروپ میں شامل ہونے کے لیے لندن میںمنتقل ہوئے تھے جہاں ان کے کلائنٹس میں نمایاں عالمی پرائیویٹ ایکویٹی فرمز شامل تھیں۔ ان کے دیگر تجربات میں نارتھ امریکامیں جے پی مورگن اور اسکاٹیا کیپیٹل میں اعلیٰ عہدے شامل ہیں جہاں انہوں نے مختلف معروف فارچون 500 کمپنیز اور اسپانسرز کوادغامات اورخریداریوں اور کیپیٹل مارکیٹ فنڈ ریزنگ اور ری اسٹرکچرنگ ٹرانزیکشنزسے متعلق مشاورت فراہم کی۔
جناب محمود یار ہراج نے یئل یونیورسٹی سے ایم بی اے اور مکگل یونیورسٹی سے بی اے کیا ہے
محترمہ نصرت منشی جولائی 2009 ء سے اے جی پی کی مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں جنھوں نے زیادہ مستحکم اور بڑے ہم عصر وں کے درمیان، کارکردگی اور منافع بخش طو پر کمپنی کی حیثیت کو پختہ کیا ہے۔ پروڈکشن، آپریشنل ایفیشینسی،سیلز اور منافع میں فی کس نتیجہ خیزی کے لحاظ سے اے جی پی اس صنعت میں موجود بہترین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ مشکل حالات اور افراطِ زرکے باوجود کمپنی نے ان کی زیرِ قیادت کارکردگی کے بہتر تناسب کے ذریعے پائیدارنموحاصل کی ہے۔ 2014 ء میں ملکیت کی تبدیلی کے نازک مرحلے میں انہوں نے کمپنی کے معاملات کو خوبی سے سنبھالا جس کے بعد کمپنی وسیع تر نئے افق اور نئے شیئر ہولڈرز کے تعاون سے پہلے سے زیادہ مستحکم ہو کر ابھری۔
2009 ء میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے سے پہلے محترمہ نصرت منشی نے 2007 ء میں ڈائریکٹر فنانس، انفارمیشن سسٹمز اور ایچ آر کی حیثیت سے اے جی پی میں شمولیت اختیار کی ۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے بی بی اے (آنرز)/ایم بی اے کیا ۔ وہ ٹریژری، کارپوریٹ اینڈ کریڈٹ میں دس سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں اوراے جی پی میں شمولیت سے پہلے ایچ ایس بی سی ، پاکستان کی ریجنل کارپوریٹ ہیڈ رہ چکی ہیں۔ انہوں نے ایچ ایس بی سی کینیڈا میں بھی خدمات انجام دی ہیں اور کوئنز یونیورسٹی ، کینیڈاسے بھی ایم بی اے کی سند حاصل کی ہے۔
جناب کامران نشاط اس وقت مُلر اینڈ فپس(Muller & Phipps) پاکستان (نجی) لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔
وہ ایم اینڈ پی ایکسپریس لاجسٹک (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، ایم اینڈ پی لاجسٹک (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، لوجیکس(Logex) (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، ٹیک صراط (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، ویری بیسٹ(Veribest) برانڈز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، اور ٹیک صراط ٹیکنالوجی(پرائیویٹ) لمیٹڈ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وہ مختلف شعبوں میں35 سال سے زیادہ عرصے کا بھرپور پیشہ ور تجربہ رکھتے ہیں۔
وہ داﺅد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ اور سیان(Cyan) لمیٹڈ کے بورڈز میں بطور آزاد ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ برائیوجین (Briogene) (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈ میںبھی ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وہ اس وقت امریکن بزنس کونسل میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر اور فنانس اینڈ ٹیکسیشن سب کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ وہ ماضی میںامریکن بزنس کونسل کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حال ہی میں ، وہ بطور ممبرایڈوائزی کونسل نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ماضی میں ، انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) ،کی اکاؤنٹنگ اینڈ آڈیٹنگ اسٹینڈرڈز کمیٹی (ساؤتھ)، آئی سی اے پی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی (ساؤتھ) اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
وہ ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور آئی سی اے پی کے فیلو ممبر ہیں۔
نوید عابد خان بینکاری کے 28سال پر محیط وسیع بنیاد تجربے سمیت کام کا31 سالہ تجربہ اپنے ساتھ لائے ہیں۔ وہ اس وقت شرمین خان میموریل فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیواورپاکستان مائیکرو فنانس انویسٹمنٹ کمپنی کے چیئرمین کی ؤحیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس ، دبئی اسلامک بینک ، این آر ایس پی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ ، سیف پاور ، بورڈ آف انویسٹمنٹ ، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، نعمت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ ، بحریہ فاؤنڈیشن اور گیس اینڈ آئل کمپنی پاکستان کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔
اپنے کیریئر کے دوران ، انہوں نے فیصل بینک لمیٹڈ ، اے بی این ایمرو بینک پاکستان لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن ، فیصل ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ ،انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے اکیڈمک بورڈ آف انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین، روٹری کلب آف کراچی میٹرو پولیٹن کے صدر ، انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے نائب صدر اور انسٹیٹیوٹ آف بینکرزکونسل کے ممبر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے بینک آف امریکا ، پاکستان میںبھی سینئرکلیدی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے ریاستہائے متحدہ امریکا کی انڈیانا یونیورسٹی سے بیچلر آف سائنس ڈگری اور امریکاکی بٹلر یونیورسٹی سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔
OBS گروپ کے چیئرمین جناب طارق معین الدین خان کے پاس مالیاتی خدمات کی صنعت میں شروع ہونے والے 4 دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے، اور صحت کی دیکھ بھال کا وسیع البنیاد تجربہ ہے۔ اے جی پی کے چیئرمین ہونے کے علاوہ وہ 10 دیگر کمپنیوں میں ڈائریکٹر شپ بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کینیڈا میں معروف کمپنیوں کے ساتھ کیا جس کے بعد وہ سعودی عرب چلے گئے جہاں انہوں نے سعودی شاہی خاندان کے ساتھ کام کیا اور آخر کار آرگینن میں شامل ہو گئے جہاں انہوں نے KSA اور پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2006 میں، انہوں نے انتظامی خریداری کے ذریعے Organon’s Pakistan کے آپریشنز حاصل کیے۔ یہ حصول کے سلسلے کا آغاز تھا جس کے ذریعے OBS گروپ نے خود کو پاکستان کے سب سے بڑے فارماسیوٹیکل گروپوں میں سے ایک کے طور پر قائم کیا۔ وہ کراچی میں نیدرلینڈ کے اعزازی قونصل جنرل، ورلڈ فیڈریشن آف قونصلز برسلز فار پاکستان چیپٹر کے سیکرٹری جنرل اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان سری لنکا بزنس فورم کے سابق صدر اور ASPEN انسٹی ٹیوٹ (USA) کے رکن بھی ہیں۔ وہ کانکورڈیا یونیورسٹی، مونٹریال کے گریجویٹ ہے اور میک گل یونیورسٹی سے پبلک اکاؤنٹنسی میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (GDPA) بھی کیاہے۔ وہ اونٹاریو سے سرٹیفائیڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ اور کیلیفورنیا سے سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹ بھی ہیں۔
جناب ظفر اقبال صوبانی پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں مینوفیکچرنگ ، بجلی کے شعبے ، اور آڈٹ کے پیشہ میں چالیس سال کا تجربہ اپنے ساتھ لائے ہیں۔ فی الحال ، وہ نجکاری کمیشن ، زیفائر(Zephyr) پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، ٹی آر جی (پاکستان) لمیٹڈ ، پرائمس لیزنگ لمیٹڈ ، آئی ٹی مائنڈز ، اور فوجی سیمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ کا حصہ ہیں۔
اپنے کیریئر کے دوران ، انہوں نے ہاؤس آف حبیب کے ساتھ نیو پروجیکٹ ڈویلپمنٹ اور رئیل ایسٹیٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں کام کیا ہے۔ وہ حبکو پاکستان کے سی ای او اور لبرٹی پاور ٹیک کے سی ای او کی حیثیت سے ملک کے بجلی کے شعبے کی بھی قیادت کرچکے ہیں۔ ان کے کیریئر کا بیشتر حصہ سنچری پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیٹڈ کے ساتھ، جو لیکسن گروپ کا ایک حصہ ہے مختلف کاروباری سرگرمیوں کی نگرانی کرتے گزرا ہے۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے صدر رہ چکے ہیں اور مختلف حیثیتوں میں کونسل اورریجنل کمیٹیز میں فعال طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں اے ایف فرگوسن (پی ڈبلیو سی) اورمملکت سعودی عرب کی ارنسٹ اینڈ ینگ کے ساتھ کام کیا۔وہ آڈیٹنگ پیشہ کے معیار کی نگرانیکے لیےنو سال آئی سی اے پی کے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے چیئرمین اور اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منیجنگ کمیٹی کے ممبر کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گوورننس کے اسپانسر ڈائریکٹر ہیں اور آئی ایف سی کی طرف سے کارپوریٹ گورننس کے ٹرینرکی حیثیت سے سرٹیفیکیشن رکھتے ہیں۔
اس نے اسی کی دہائی کے اوائل میں چارٹرڈ اکاؤنٹینسی اور کاسٹ اینڈ منیجمنٹ اکاؤنٹینسی کی قابلیت حاصل کی۔