چیئرمین - انسانی وسائل اور معاوضہ کمیٹی
نوید عابد خان بینکاری کے 28سال پر محیط وسیع بنیاد تجربے سمیت کام کا31 سالہ تجربہ اپنے ساتھ لائے ہیں۔ وہ اس وقت شرمین خان میموریل فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیواورپاکستان مائیکرو فنانس انویسٹمنٹ کمپنی کے چیئرمین کی ؤحیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس ، دبئی اسلامک بینک ، این آر ایس پی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ ، سیف پاور ، بورڈ آف انویسٹمنٹ ، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، نعمت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ ، بحریہ فاؤنڈیشن اور گیس اینڈ آئل کمپنی پاکستان کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔
اپنے کیریئر کے دوران ، انہوں نے فیصل بینک لمیٹڈ ، اے بی این ایمرو بینک پاکستان لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن ، فیصل ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ ،انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے اکیڈمک بورڈ آف انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین، روٹری کلب آف کراچی میٹرو پولیٹن کے صدر ، انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے نائب صدر اور انسٹیٹیوٹ آف بینکرزکونسل کے ممبر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے بینک آف امریکا ، پاکستان میںبھی سینئرکلیدی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے ریاستہائے متحدہ امریکا کی انڈیانا یونیورسٹی سے بیچلر آف سائنس ڈگری اور امریکاکی بٹلر یونیورسٹی سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔
پروفائلز پر واپسی