AGP Limited is proud to be recognized as one of the ‘Top Exporter’ at the 7th Pharma Export Summit & Awards 2024.

AGP collaborates with Childlife Foundation on Children’s Day 2023

AGP Launched Peridots – A Thanda Solution to Acidity, Gas and Indigestion

AGP secures 2nd Position at BCR Awards 2022

AGP wins Top Exporter Award at 6th PPMA Summit

AGP sponsors KDSP Carnival 2023

AGP bags big win at GDEIB Awards 2023

AGP continues partnership with IBA

AGP continues collaboration with TCF

AGP joins hands with SKMF

AGP continues partnership with ACF

AGP conducts Allergy Awareness Session At Pak Turk Maarif

Gong-Ringing Ceremony of AGP at PSX

ہوم > بورڈ آف ڈائریکٹرز > جناب کامران ناصر

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پروفائلز

جناب کامران ناصر

نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جناب کامران ناصر انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انگلینڈ اینڈ ویلز (ICAEW) سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس یوکے سے ایک چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹ بھی ہیں۔ جناب کامران ناصر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گوورننس سے سرٹیفکیٹ یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

جناب کامران ناصر او بی ایس گروپ کی ہولڈنگ کمپنی او بی ایس ہیلتھ کیئر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو ہیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں گروپ کے تمام اداروں کے کاروباری امور کی نگرانی کرنا شامل ہے جس میں گروپ کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط بنانا اور توسیع دینا شامل ہے۔ وہ گروپ کے پرنسپلز کے ساتھ تعلقات کا بھی انتظام کرتے ہیں جس میں فارچیون 500 فارماسیوٹیکل کمپنیاں جانسن اینڈ جانسن، سینڈوز، بائر اور فائزر شامل ہیں۔

جناب کامران ناصر نے مالیاتی شعبے اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں مختلف اعلیٰ سطحی عہدوں پر فائز رہے۔ جن میں سب سے زیادہ قابل ذکر جے ایس گلوبل کیپیٹل لمیٹڈ کا ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک سی ای او رہنا تھا جس کے دوران کمپنی نے ان کی قیادت میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ کے پی ایم جی سے بھی وابستہ رہے جہاں وہ بنیادی طور پر مالیاتی شعبے کے اداروں، خاص طور پر معروف کمرشل بینکوں کے آڈٹ میں شامل تھے۔

جناب کامران ناصر ایک اسٹریٹیجسٹ اور چینج منیجمنٹ چیمپیئن ہونے کے علاوہ اپنے ساتھ کیپیٹل مارکیٹس/انویسٹمنٹ بینکنگ کے ساتھ ساتھ پیچیدہ مالیاتی معاملات سنبھالنے کا بھرپور تجربہ لے کر آئے ہیں۔ ان کا انویسٹمنٹ بینکنگ کا تجربہ کمپنیوں کو انضمام اور خریداری کے بارے میں مشورہ دینے سے لے کرتقسیم ، ڈیٹ ریزنگ، ری پروفائلنگ ، بشمول کمپنیوں کو پبلک میں لے جانے تک وسیع ہے۔ کیپیٹل مارکیٹس کی جانب، انہوں نے سیکڑوں ملین ڈالرز بطور پورٹ فولیو انویسٹمنٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جناب کمال ناصر خصوصی موضوعات سے لے کر الیکٹرانک/پرنٹ میڈیا پر پاکستان کیپیٹل مارکیٹس/اکانومی تک کا احاطہ کرنے والی بہت سی عوامی/تجارتی تقریری تقریبات میں ایک نمایاں مقرر بھی رہے ہیں۔ انھیں گلوبل فنڈ مینیجرز کے ساتھ منسلک ہونے کا وسیع تجربہ ہے اور انھوں نے پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کی نمائش کے لیے لندن، نیویارک، مشرق وسطیٰ، سنگاپور اور ہانگ کانگ سمیت تمام عالمی مالیاتی مراکز میں مختلف روڈ شوز کا انعقاد کیا۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان/ وزارتِخزانہ اور پاسکتان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ کی گئی بے مثال کوششوں کے ساتھ ملک کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی حیثیت دوبارہ حاصل کرنے میں مدد دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایک مقرر کی حیثیت سے وہ معاشی ماحول، سیکیورٹی اور پاکستان کی پیش کردہ زبردست صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے غیر ملکی فنڈ مینیجرز کے سامنے پاکستانی بیانیہ پیش کرنے میں سب سے آگے رہے ہیں۔ اپنے متنوع تجربے کی وجہ سے، انھیں پاکستان میں اپیکس اور فرنٹ لائن ریگولیٹری باڈیز کی طرف سے معمول کے مطابق متعدد تکنیکی اور خصوصی پالیسی معاملات پر غور و خوض کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

پروفائلز پر واپسی