غیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر
جناب محمود یار ہراج کو پرائیویٹ ایکویٹی ، پرنسپل انویسٹمنٹس اورانویسٹمنٹ بینکنگ میں 19 سال سے زیادہ کا پیشہ ورانہ تجربہ ہے۔ وہ ایک نمایاں پرائیویٹ ایکویٹی فرم ، بالتورو کیپیٹل میں ایک بانی پارٹنر اور انویسٹمنٹ کمیٹی کے ممبر ہیں۔
بالتورو سے قبل ، وہ بینک الفلاح میں پرنسپل انویسٹمنٹ کے سربراہ تھے اور انویسٹمنٹ کمیٹیز اور مختلف پورٹ فولیو کمپنیز کے بورڈ پر نمائندگی کے ساتھ ظہبی گروپ نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ جناب محمود یار ہراج امریکا ، برطانیہ اور کینیڈا میں معروف عالمی مالیاتی اداروں اورانویسٹمنٹ بینکس میں کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز نیویارک میں سالومن اسمتھ بارنی (سٹی گروپ) کے سرمایہ کاری بینکنگ ڈویژن میں کیا تھا۔ اس کے بعد وہ سٹی گروپ کے فنانشل اسپانسرز گروپ میں شامل ہونے کے لیے لندن میںمنتقل ہوئے تھے جہاں ان کے کلائنٹس میں نمایاں عالمی پرائیویٹ ایکویٹی فرمز شامل تھیں۔ ان کے دیگر تجربات میں نارتھ امریکامیں جے پی مورگن اور اسکاٹیا کیپیٹل میں اعلیٰ عہدے شامل ہیں جہاں انہوں نے مختلف معروف فارچون 500 کمپنیز اور اسپانسرز کوادغامات اورخریداریوں اور کیپیٹل مارکیٹ فنڈ ریزنگ اور ری اسٹرکچرنگ ٹرانزیکشنزسے متعلق مشاورت فراہم کی۔
جناب محمود یار ہراج نے یئل یونیورسٹی سے ایم بی اے اور مکگل یونیورسٹی سے بی اے کیا ہے
پروفائلز پر واپسی