چیف ایگزیکیٹیو آفیسر
محترمہ نصرت منشی جولائی 2009 ء سے اے جی پی کی مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں جنھوں نے زیادہ مستحکم اور بڑے ہم عصر وں کے درمیان، کارکردگی اور منافع بخش طو پر کمپنی کی حیثیت کو پختہ کیا ہے۔ پروڈکشن، آپریشنل ایفیشینسی،سیلز اور منافع میں فی کس نتیجہ خیزی کے لحاظ سے اے جی پی اس صنعت میں موجود بہترین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ مشکل حالات اور افراطِ زرکے باوجود کمپنی نے ان کی زیرِ قیادت کارکردگی کے بہتر تناسب کے ذریعے پائیدارنموحاصل کی ہے۔ 2014 ء میں ملکیت کی تبدیلی کے نازک مرحلے میں انہوں نے کمپنی کے معاملات کو خوبی سے سنبھالا جس کے بعد کمپنی وسیع تر نئے افق اور نئے شیئر ہولڈرز کے تعاون سے پہلے سے زیادہ مستحکم ہو کر ابھری۔
2009 ء میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے سے پہلے محترمہ نصرت منشی نے 2007 ء میں ڈائریکٹر فنانس، انفارمیشن سسٹمز اور ایچ آر کی حیثیت سے اے جی پی میں شمولیت اختیار کی ۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے بی بی اے (آنرز)/ایم بی اے کیا ۔ وہ ٹریژری، کارپوریٹ اینڈ کریڈٹ میں دس سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں اوراے جی پی میں شمولیت سے پہلے ایچ ایس بی سی ، پاکستان کی ریجنل کارپوریٹ ہیڈ رہ چکی ہیں۔ انہوں نے ایچ ایس بی سی کینیڈا میں بھی خدمات انجام دی ہیں اور کوئنز یونیورسٹی ، کینیڈاسے بھی ایم بی اے کی سند حاصل کی ہے۔
پروفائلز پر واپسی