چیئرمین - حکمت عملی کمیٹی
جناب کامران نشاط اس وقت مُلر اینڈ فپس(Muller & Phipps) پاکستان (نجی) لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔
وہ ایم اینڈ پی ایکسپریس لاجسٹک (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، ایم اینڈ پی لاجسٹک (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، لوجیکس(Logex) (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، ٹیک صراط (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، ویری بیسٹ(Veribest) برانڈز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، اور ٹیک صراط ٹیکنالوجی(پرائیویٹ) لمیٹڈ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وہ مختلف شعبوں میں35 سال سے زیادہ عرصے کا بھرپور پیشہ ور تجربہ رکھتے ہیں۔
وہ داﺅد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ اور سیان(Cyan) لمیٹڈ کے بورڈز میں بطور آزاد ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ برائیوجین (Briogene) (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈ میںبھی ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وہ اس وقت امریکن بزنس کونسل میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر اور فنانس اینڈ ٹیکسیشن سب کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ وہ ماضی میںامریکن بزنس کونسل کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حال ہی میں ، وہ بطور ممبرایڈوائزی کونسل نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ماضی میں ، انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) ،کی اکاؤنٹنگ اینڈ آڈیٹنگ اسٹینڈرڈز کمیٹی (ساؤتھ)، آئی سی اے پی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی (ساؤتھ) اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
وہ ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور آئی سی اے پی کے فیلو ممبر ہیں۔
پروفائلز پر واپسی